وفاقی حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ کا اہم اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں رائٹ سائزنگ کرکے 39 وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کر لیا، پی آئی اے کی نجکاری سال ختم ہونے سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل صبح 9 بجے مخصوص نشستوں کا حلف لیں گے، الیکشن کمیشن
معیشت میں نجی شعبے کا کردار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دی فیوچر سمٹ کے نویں ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے، ملک کو پرائیویٹ سیکٹر نے لیڈ کرنا ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار راستہ ہے، پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاول میں کینسر کا سبب بننے والے آرسینک کی مقدار کیوں بڑھ رہی ہے؟
عالمی اقتصادی نظام کی بہتری
انہوں نے کہا کہ دنیا میں معاشی نظام بہتری کی جانب گامزن ہے، بہت سے ممالک معاشی نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، دنیا بھر میں ٹیرف رجیم کو زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے، گورنمنٹ کا کام ایکو سسٹم فراہم کرنا ہے، اے آئی پر مبنی ترقی کیلئے ایکو سسٹم تشکیل دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کل کشمیر اپنے عوام کی مرضی کے مطابق پاکستان کے ساتھ شامل ہو جائے، تو تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کی فری لانسرز کی فہرست
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تھرڈ لارجسٹ فری لانسرز کی فہرست میں شامل ہے، پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانا ہے، پائیدار معاشی ترقی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہے، ڈیجیٹائزیشن سے معیشت میں شفافیت آئے گی، بلیو اکانومی میں بھرپور صلاحیت موجود ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، 9 لاکھ نئے فائلرز شامل ہوئے ہیں، مصر نے ایف بی آر اصلاحات سے سیکھنے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلمساز جمشید محمود عرف جامی کو ہتکِ عزت کے کیس میں 2 سال قید کی سزا سنادی گئی
کارپوریٹ منافع اور آئی ٹی مواقع
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کارپوریٹ منافع 9 فیصد بڑھا ہے، گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ ہب بنانے کا منصوبہ بنانا چاہتا ہے، آئی ٹی اور میری ٹائم سیکٹر پر فوکس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن لندن کے زیر اہتمام یومِ تکبیر کا جشن ، نواز شریف کے فیصلے کو “دُلیرانہ فیصلہ” قرار دیا گیا
نجکاری کے ایجنڈے پر پیشرفت
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بلیو اکانومی کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان کو کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام قرار دیا، میکرواکنامک استحکام کوئی حتمی مقصد نہیں بلکہ معیشت پر اعتماد سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی یکجہتی کھیلوں کا چھٹا ایڈیشن 7 نومبر سے ریاض میں شروع ہوگا
وفاقی حکومت کا رائٹ سائزنگ عمل
انہوں نے کہا کہ نجکاری کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل ہو چکی ہے، خریدار ملٹی ملین ڈالر سرمایہ کاری کریں گے، پی آئی اے اور تین ڈسکوز کی نجکاری پر بھی کام جاری ہے، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال کے اختتام سے پہلے مکمل ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی حکومتی شخصیت کا عمران خان سے رابطہ ہوا، نہ کوئی مذاکرات، نہ پیشکش ہوئی: سینیٹر عرفان صدیقی
ملازمین کے پیکجز اور پنشن اصلاحات
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں رائٹ سائزنگ کا عمل جاری ہے، 39 وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، وزارتوں کے انضمام اور غیر ضروری محکموں کی بندش پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، ملازمین کو نجی شعبے کے برابر پیکجز دیئے جا رہے ہیں، پنشن اصلاحات بھی حکومتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
موسمیاتی تبدیلیوں کا چیلنج
محمد اورنگزیب نے کہا کہ مستحکم معاشی ترقی کے لیے آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فنڈز دستیاب ہیں، ہمیں ان کا دانشمندانہ استعمال کرنا ہوگا。








