ڈی جی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیئر مظہر کی سابق صوبائی وزیر و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات
ملاقات کا تعارف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیئر مظہر کی سابق صوبائی وزیر و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوری ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی
ملاقات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ملاقات یو ایم ٹی جوہر ٹاؤن کیمپس میں ابراہیم حسن مراد کے دفتر میں ہوئی۔ اس ملاقات میں منشیات کے خلاف آگاہی، نوجوانوں کی کردار سازی اور مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ابراہیم حسن مراد نے منشیات سے پاک معاشرے کے قیام میں سی این ایف کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کی صفائی کے دوران آدمی کو اپنے باپ کی 62 سال پرانی ایسی چیز مل گئی کہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
نوجوانوں کی حفاظت اور کردار سازی
بریگیڈیئر مظہر نے منشیات کے خلاف مہم میں یو ایم ٹی کے تعاون کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے میں تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے یو ایم ٹی کے مثبت تعلیمی اور سماجی کردار کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کلر وہیل نے اپنی ٹرینر کی جان لے لی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
سماجی شعور کی ضرورت
ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کردار سازی اور سماجی شعور کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، اور یو ایم ٹی تعلیم کے ساتھ سماجی اصلاح اور نوجوانوں کی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 دسمبر سے بارشوں کی پیش گوئی
مستقبل کے اقدامات
ملاقات میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے مشترکہ ورکشاپس اور آگاہی سیمینارز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں چیف ایڈوائذر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن اور پرووسٹ یو ایم ٹی ڈاکٹر اصغر زیدی بھی موجود تھے۔
اختتام
ملاقات کے اختتام پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے ڈی جی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیئر مظہر کو سووینئر پیش کیا۔








