وزیراعظم نے سپیکر کو اہم ٹاسک دیدیا
پارلیمنٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سپیکر ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: والد کی سرزنش کا مقصد عزت نفس اور خودداری کی آبیاری کرنا تھا، اْن کا کہنا تھاکہ دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے بھوکوں مر جانا بہتر ہے
اجلاس کی تیاری
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلایا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی، جے یو آئی ایف، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اور پارلیمانی لیڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔
حکومتی حکمت عملی
اتفاقِ رائے نہ ہونے کی صورت میں حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے اور اتحادی اراکینِ اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔








