27 ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا حکومت کو انتباہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے اور ترمیم کا حق صرف ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل اور رکشہ صارفین کو پیٹرول پر مخصوص سبسڈی دئیے جانے کا امکان

قومی اسمبلی میں خیالات کا اظہار

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ موجودہ حکومت نے 16 نشستوں کے ساتھ حکومت سنبھالی تھی۔ آئین میں ترمیم ایک سنجیدہ معاملہ ہے، بھارت کے آئین میں اب تک 106 ترامیم ہوئی ہیں۔ قوم کی ضرورت کے مطابق ترمیم ہوتی ہے، 18 ویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی، جس پر لوگوں نے خوشیاں منائیں اور 26 ویں ترمیم کی 4 شقوں پر ہمیں شدید اعتراض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج پنجاب اور پاکستان محفوظ ہیں، ثقافت کے تمام رنگ واپس آ رہے ہیں: مریم اورنگزیب

وفاق کی سلامتی کا خطرہ

حکومت کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ اب آپ وفاق کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، 27 ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے، صوبے انتظار کر رہے ہیں کہ 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا۔ ہم احتجاج کے طور پر اپنی آواز ایوان میں اٹھائیں گے، قوم بہت تقسیم ہوچکی ہے، خسارہ ٹاپ پر ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ آئین میں ترمیم اس ایوان کا حق ہے مگر ان لوگوں کا حق ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، آپ کے پاس تو مینڈیٹ ہی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی یوکے چیپٹر کی جانب سے قتل کی دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری، دہشت گردانہ سوچ اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے,طارق فضل چودھری

محمود خان اچکزئی کا نوٹی فیکیشن

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی آئیں اپنی سیٹ سنبھال لیں، ہم نے 74 اراکین اسمبلی کے ساتھ درخواست دی ہے، ان کی ایوان اور جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں ہیں لہٰذا ان کا نوٹی فیکیشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں: علی ترین عین وقت پر پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی سے دستبردار ہوگئے۔

اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کی درخواست

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست دی ہے لہذا محمود خان اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی

رائٹ آف اپیل کی اہمیت

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رائٹ آف اپیل دیا جائے، یہ لوگوں کا حق ہے کہ 45 دنوں میں اپیل کا حق دیا جائے۔

گندم کی ترسیل پر پابندی

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت نے خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پابندی لگائی ہے، خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے جبکہ وزیراعظم نے 20 مہینوں میں 34 غیرملکی دورے کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی صورتحال

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، ہم اسپیکر سے کہتے ہیں رولنگ دے دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...