ظہران ممدانی کی تاریخی جیت، ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیئے
نیویارک کے نئے میئر کی تاریخی جیت
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت پر صدر ٹرمپ کو ہتھیار ڈالنا پڑگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ
ٹرمپ کا پالیسی یوٹرن
امریکی صدر نے پالیسی یوٹرن لیتے ہوئے نیویارک کے نئے منتخب میئر سے تعاون کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کوئی کیک نہیں ہے کہ اس کو بانٹ دیا جائے، شرجیل میمن
ٹرمپ کی وارننگ اور موجودہ مؤقف
ٹرمپ نے الیکشن سے پہلے خبردار کیا تھا کہ ممدانی منتخب ہوئے تو وہ انہیں منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیں گے، تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بے عزتی کا سامنا: بھتہ لینے کے باوجود منشیات فروش کا ایس ایچ او کے خلاف احتجاج
میامی میں ٹرمپ کا خطاب
میامی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نےکہا کہ وہ چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو اور ہم ممدانی کی تھوڑی بہت مدد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کی ملاقات
ممدانی کے لیے مشورے
ایک اور انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نیویارک کے نو منتخب میئر کو واشنگٹن کے ساتھ نیا تعلق قائم کرنا چاہیے، ظہران ممدانی تعاون نہیں کریں گے تو انہیں بڑا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے، ممدانی سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔
Washington کے ساتھ احترام کی ضرورت
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ظہران ممدانی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو انہیں واشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا۔








