زہران ممدانی، رمیز راجہ سے متاثر، اپنی تقریر میں کمنٹیٹر کی لائنز دہرا دیں
ایشیائی نژاد ڈیموکریٹ سوشلسٹ کی کامیابی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیائی نژاد ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ شب خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے 70 خوارج ہلاک ہوگئے، وفاقی وزیراطلاعات
نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب
34 سالہ زہران ممدانی منگل کے روز نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے اب رمیز راجہ نے بھی ری شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی واحد وزیراعلیٰ ہیں جو عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اقتدار میں آئے ہیں، باقی سب وزرائے اعلیٰ فارم 47 کی پیداوار ہیں، حافظ فرحت عباس۔
وائرل ویڈیو

وائرل ویڈیو میں زہران کو اپنی ٹیم سے خطاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے اپنے ساتھیوں کا جوش و ولولہ بڑھانے کے لیے پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کا حوالہ دیا اور ان کی مشہور لائنز (To snatch defeat from the jaws of victory) دہرا دیں۔
رمیز راجہ کا رد عمل
سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ری شیئر کی اور انہیں مبارک باد بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ "بہت بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی اور کمنٹری کے شوقین ہونے کا شکریہ، آپ نے سیدھے بلے سے کھیل کر ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیلتے، آپ پر بہت فخر ہے۔"








