اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ، لاہور پولیس نے سال 2025 کا شاندار کارکردگی ریکارڈ جاری کر دیا
پولیس کی مؤثر کارروائیاں
لاہور (زین بابو) پولیس کے سپیشل ٹاسک فورس نے سال 2025 کے دوران اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے نمایاں نتائج حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے
گرفتاریوں میں اضافہ
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق، گزشتہ سال کی نسبت کیٹیگری “اے” اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2024 میں 2,253 کیٹیگری “اے” اشتہاری گرفتار کیے گئے جبکہ رواں سال اب تک 2,723 اشتہاری مجرم قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم، ریڈ وارننگ جاری
مجموعی گرفتاریوں کا احوال
پولیس کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 21,931 اشتہاری و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں مقدمات میں نامزد مگر تھانوں میں پیش نہ ہونے والے 10,355 ملزمان، 5,694 عادی مجرمان اور 5,882 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دیگر اضلاع سے 404 خطرناک اشتہاری مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چوبرجی کے مقام پر انجن کے باقاعدہ استقبال کی محفل سجائی گئی، جشن کا اہتمام کیا گیا، شہر کے سب انگریز، دیسی افسراور معززین شہر تقریب میں پہنچ گئے
ڈی آئی جی آپریشنز کا بیان
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ “سکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اسپیشل پرفارمنس ٹاسک ہے۔ پولیس کی مؤثر حکمت عملی سے درجنوں گینگز کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرم معاشرے میں خوف اور بدامنی کا باعث بنتے ہیں، ان کے خلاف کارروائیاں شہریوں کے تحفظ کی ضامن ہیں۔
شہریوں سے اپیل
ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کی کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت اشتہاری و مفروران کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں。








