چوہے اور نیولے کی لڑائی والی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے مشہور ہونے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل
پولیس کی کارروائی
فیصل آباد (زین بابو) پولیس نے چوہے پکڑنے والے نوجوان استاد قمر کو شہرت حاصل کرنے کے لیے چوہے اور نیولے کی لڑائی کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر حراست میں لے لیا۔ تاہم ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہونے پر استاد قمر چوہے والے کو تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے بجٹ سے متعلق تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دیئے، جلد وزیر اعظم سے ملاقات متوقع
استاد قمر کا موقف
استاد قمر کی جانب سے چوہے اور نیولے کی لڑائی پر معافی اور چوہے پکڑنے کا کام چھوڑنے کا بیان بھی منظرِ عام پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف قتل کیس، مقتولہ کے والد نے بیان ریکارڈ کروا دیا
پنجاب پولیس کے سامنے معافی
منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں استاد قمر چوہے مار نے ڈیڑھ سال قبل چوہے اور نیولے کی لڑائی کروانے پر پنجاب پولیس سے معافی مانگتے ہوئے آئندہ جانوروں کو نقصان نہ پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی؛ مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ
نئے راستے کی طرف پیش قدمی
اس کے ساتھ ساتھ اپنے اہلِ خانہ کی خواہش پر چوہے پکڑنے کا کام چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے استاد قمر نے بتایا کہ اس نے دھاگے کی ایک فیکٹری میں ملازمت شروع کر دی ہے، لہٰذا لوگ اسے اب چوہے پکڑنے کے لیے تنگ نہیں کریں۔
سوشل میڈیا پر تاثر
چوہے پکڑنے والا قمر فیصل آباد پولیس کے ہتےچڑھ گیا pic.twitter.com/clqyDj96fn
— صحرانورد (@Aadiiroy2) November 5, 2025








