آج کراچی میں دھماکا: غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ
کراچی میں دھماکہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ کے باہر غیر ملکیوں کے قافلے سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرائی۔
یہ بھی پڑھیں: اعزازالدین اور بی بی جیوندی کا مقبرہ اپنے سحر و جلال میں جکڑ لیتے ہیں، بزرگوں کی تعلیمات کا کرشمہ تھا کہ اوچ اور گردونواح میں غیر مسلم قومیں مسلمان ہو گئیں
حملے کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق، حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی۔ کار سوار خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا۔ تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ قافلہ پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ، صدارتی ترجمان کا ردید یا تصدیق سے گریز
دھماکے کے اثرات
کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد غیر ملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کر کے محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: فرعون کے مقبرے کو لٹیروں نے جی بھر کے لوٹا، جو اشیاء نہ لے جاسکے وہ برطانوی و فرانسیسی سائنسدانوں نے اپنے ملکوں کے عجائب گھروں میں پہنچا دیں
تحقیقات جاری
دوسری جانب ایئر پورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ہسپتال حکام نے بتایا کہ دھماکے بعد جناح ہسپتال میں 3 افراد کی لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 2 لاشیں غیر ملکیوں کی ہیں۔
مزید معلومات
حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاش مقامی باشندے کی ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔








