بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان کا بھارت کے طیاروں کی تعداد پر موقف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے جتنے طیارے گرائے، پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے۔ کنفیوژن گرائے گئے رافیل اور دیگر طیاروں کے ماڈل پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
پاک فضائیہ کی کامیابیاں
ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی بہادر فضائیہ نے جتنے طیارے گرائے وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ پاک فضائیہ نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے، جس کے بعد جنگ بندی کی درخواست بھارت نے امریکی صدر سے کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کے لیے انٹری فیس لازم قرار
بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی تیاریاں جدید ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کے جتنے طیارے گرائے، پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 آزاد ارکان قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان ہر صورت اپنے عوام کا تحفظ یقینی بنائے گا۔
امریکی صدر کی تبصرہ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میامی میں بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کہ کچھ اخبارات میں آیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے۔ ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے۔








