ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ سے خیر کی دعا کریں آپ پہلے ہی اپنا بے حد نقصان کر چکے ہیں اور اب مزید گنجائش نہیں ہے ان دنوں آپ کو بس خود کی حفاظت کرنا بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے نئی فلم ’لانگ ڈسٹنس‘ میں معاونت کی، میرا کا دعویٰ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بند گلی میں کھڑا خود کو محسوس کررہے ہیں، انشاءاللہ اب ان کے لئے راستہ کھل جائے گا اور ایسے مقام سے فائدہ ملے گا جہاں سے امید بھی نہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج ایک اچھا اور خوبصورت دن ہے۔ اللہ کا نام لے کر جس مقصد کی طرف بھی قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی ملنے کا امکان ہے اور آپ کی ایک کوشش کامیاب بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے زوال پذیر صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دیدی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی انجان شخص پر بھروسہ کرکے اپنے معاملات میں تبدیلی لائیں گے وہ خود کے ساتھ زیادہ کریں گے ایسا نہ کریں، ورنہ بات بہت بگڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب میں ایک اور بہترین فیچر کے اضافے کا فیصلہ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ آپ کی ذاتی زندگی میں مداخلت کررہے ہیں وہ اب انشاءاللہ جان چھوڑ دیں گے ، اب تبدیلی کا ایک سلسلہ شروع ہونے والا ہے اور آپ کے لئے فائدہ مند رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے، برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت روزگار کا خانہ بحکم اللہ کھلا ہوا ہے صرف آپ کی محنت اور قدم اٹھانے کی دیر ہے، انشاءاللہ پھر روزانہ کے حساب سے سب بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک پریشانی انشاءاللہ کم ہو گی اور جس مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے اس سے نکل سکیں گے جو لوگ وجہ پریشانی بنے ہوئے تھے وہ بھی زندگی سے نکل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بے گناہ افراد کی رہائی ممکن ہوگی، انکوائری مقدمے وغیرہ میں سے آزادی ملے گی جو لوگ کسی بھی جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں رہا ہونے کے قریب بھی ہیں، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد خودکش دھماکہ، مجلس وحدت مسلمین نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب حالات میں تھوڑی سی بہتری کی خبریں آ رہی ہیں لیکن صورت حال دن بدن بہتری کی طرف جائے گی، بہرحال آپ کو اپنا صدقہ یدنے کی بھی ابھی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے عمل کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ نے ہمیشہ ان لوگوں سے مات کھائی جو اعتبار والے تھے اور اب بھی ایسا ہی لگتا ہے۔ آپ سنبھل کر چؒیں اور کوشش کریں کہ ان لوگوں کو اب بالکل قریب مت آنے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز نے سال 2025 میں حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کر دیں
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اس وقت ایک اہم خبر ملنے والی ہے جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہوگا اور جو لوگ کسی مشکل میں پھنسے ہوئے تھے وہ آج سے آزادی کی طرف جا رہے ہیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو ان دنوں سے فائدہ نہیں ہوگا جو صرف وعدہ کررہے ہیں۔ اللہ پاک کسی اور جانب سے سلسلہ پیدا فرما دیں گے ان دنوں غیر متوقع پیسہ ملنے کا امکان ہے۔








