زید خان نے اپنی والدہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کیں؟
زرین خان کا انتقال
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ زرین خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دھواں چھوڑنے والی گاڑیو ں اور پلاسٹک بیگ بنانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت
بیماریوں کے باعث انتقال
بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور جمعہ کو انہوں نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کا ایک جہاز آ گیا، دوسرا جلد پہنچنے والا ہے، ملک میں ڈیزل کا ذخیرہ 24 دن کے لیے کافی ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی بریفنگ
آخری رسومات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں زید خان کو اپنی والدہ کی آخری رسومات ہندو مذہب کی روایات کے مطابق ادا کرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین اور افسران کیلئے بڑی خوشخبری
سوشل میڈیا کی بحث
وائرل ویڈیو میں زید خان کو میت کے آگے مٹی کا گڑھا اٹھائے چلتے دیکھا جاسکتا ہے، ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شش وپنج میں مبتلا تھے کہ بلآخر زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے تحت کیوں ادا کی گئیں؟
یہ بھی پڑھیں: بارسلونا میں چوری ہونے والی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی، عبدالقادر گیلیانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا
زرین خان کے پس منظر
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ زرین خان ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئی تھیں، شادی سے قبل ان کا نام زرین کترک تھا لیکن سنجے خان سے شادی کے بعد زرین نے اپنا سرنیم کترک کے بجائے خان کرلیا۔ یوں انہیں ‘زرین‘ خان سے جانا جانے لگا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ زرین خان نے سنجے خان سے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اپنے ہی 2 شہروں پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ
آخری رسومات کی مشہور شخصیات کی شرکت
ان کے خاندان نے ان کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق ادا کیں جس میں بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن، جیا بچن، شویتا بچن نندا، رانی مکھرجی، جیکی شروف اور بوبی دیول سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی رسید کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی
زرین کی سنجی خان سے ملاقات
زرین کی سنجے خان سے پہلی ملاقات 14 سال کی عمر میں اپنی والدہ بی بی فاطمہ بیگم خان کے ذریعے ہوئی، جس کے بعد دونوں نے 1966 میں ڈیٹنگ شروع کی اور بعد میں شادی کرلی۔ جوڑے کی 4 اولادیں ہیں جن میں سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان شامل ہیں۔
فلمی کیریئر
زرین خان شادی سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں مختصر مگر یادگار کام کرچکی ہیں جن میں ’تیرے گھر کے سامنے‘ اور ’ایک پھول دو مالی‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔








