منی لانڈرنگ کیس: چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں، نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا
عدالت کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک مؤخر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈا پور رات کہاں سوئے؟ وزیراعلیٰ کی گمشدگی کی دلچسپ کہانی اجمل جامی نے بیان کی
دیگر ملزمان کی حاضری
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، کیس میں شریک دیگر ملزمان عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔
بریت کی درخواست کا فیصلہ
یاد رہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ کر چکی ہے جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔








