محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی
چاند کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا پرفارمنس آڈٹ ہونا چاہیے: گورنر فیصل کریم کنڈی
چاند کی پیدائش کا وقت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا۔ رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح قراردیے گئے، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج
چاند کی بلندی اور روشنی
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی۔ غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ کی گئی، نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں۔
موسمی حالات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔ موسم سازگار رہا تو چاند بہ آسانی دیکھا جا سکے گا۔ چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔








