مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
پاکستان کا خواب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا آج اس کی تعبیر رونما ہورہی ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان اقوام عالم میں سورج کی طرح چمک رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کر لیا
فلاحی صوبہ پنجاب
مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں۔ مریم نواز کے ہر منصوبے میں شفافیت اور عوامی خدمت واضح نظر آتی ہے۔
علامہ اقبال کا فلسفہ
علامہ اقبال کا فلسفہ اور نظریۂ پاکستان کے قیام کا باعث بنا۔ شاعر مشرق نے اپنے شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں الگ وطن کی سوچ بیدار کی۔ آج پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا، اس کی جھلک نمایاں نظر آرہی ہے۔








