وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے اعزاز کے عشائیہ، 27 ویں ترمیم میں تعاون پر شکریہ ادا کیا
وزیراعظم شہباز شریف کا اتحادی جماعتوں سے شکریہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تعاون پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز کے عشائیہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا معطل کرنے کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر
عشائیہ کی تقریب
وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جہاں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
اتحادی جماعتوں کا کردار
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 143 اور پی پی 203 میں ن لیگ نے میدان مار لیا
وفاقی حکومت کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر کرنے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کی، اس حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ای ٹی سی لاہور کے جج کا 9 مئی کے مقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ
پاکستان کی بین الاقوامی کامیابیاں
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام تمام اتحادی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کی عکاس ہے، ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شان دار مقام حاصل ہوا ہے۔
معاشی استحکام کی بہتری
انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی صورت حال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی اور ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔








