کراچی: ای چالان جرمانے غیر منصفانہ، فریقین سے 25 نومبر تک جواب طلب
سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالان جرمانے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فریقین سے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی ترین عین وقت پر پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی سے دستبردار ہوگئے۔
بس اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بس اونرز ایسوسی ایشن کی ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دینا انتظامیہ کا اختیار نہیں بلکہ موٹر وہیکل ترمیم ایکٹ سیکشن 121 اے کے تحت ٹریفک مجسٹریٹ ہی سزا دے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم،100انڈیکس 1لاکھ 5ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
موٹر وہیکل ترمیم ایکٹ کا حوالہ
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ای چالان اور جرمانوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔ شہر کی سڑکوں کی حالت خراب اور ٹریفک سائن واضح نہیں ہیں، اور کمرشل بسوں پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کاروبار کی کمر توڑ دے گا۔
کیمروں کے ذریعے نگرانی
درخواست میں کہا گیا کہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کا نظام درست اقدام ہے لیکن جرمانوں کی رقم غیر منصفانہ اور ناقابل برداشت ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی اور کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔








