پی ٹی آئی کا اصل چہرہ، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار: عرفان صدیقی
پی ٹی آئی پر تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا
پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ
سینیٹر عرفان صدیقی نے ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکیم آفتاب احمد قرشی کا یادداشت اور حافظہ: تحریک پاکستان کے ایک لاکھ کارکنوں کے نام و پتے
خودغرضی اور عالمی تنقید
عرفان صدیقی نے لکھا کہ پی ٹی آئی ساری دنیا میں اپنے خیالی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پراپیگنڈا کررہی ہے، انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اور دم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے۔
فلسطینیوں کے حق میں خاموشی
پی ٹی آئی کس کی ناراضگی کے خوف سے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے سے ڈرتی ہے۔








