عرفان صدیقی انتقال کرگئے
سینیٹر عرفان صدیقی کا انتقال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی: نجی ٹی وی
علاج اور صحت کی صورتحال
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق عرفان صدیقی گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پیر کے روز انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی خبریں آئی تھیں اور کہا گیا تھا کہ وہ 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔
خاندانی بیان اور وفات کی خبر
تاہم ان کی فیملی نے ان کے وینٹی لیٹر پر جانے کی خبروں کی تردید کی تھی۔ اسی دوران رات گئے ان کے دنیا سے رخصت ہونے کی خبر سامنے آگئی۔








