وانا کیڈٹ کالج میں کتنے دہشتگرد موجود ہیں۔؟ سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان لوئر میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آنر کا نیا سمارٹ فون نئے فیچرز کے ساتھ متعارف، قیمت کتنی ہے؟
اپریشن کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا کے اندر موجود 3 خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کالج میں موجود تینوں خارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے، یہ تینوں دہشتگرد ٹیلیفون پر مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی نے ریڈیو پاکستان پشاور واقعہ کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی
کیڈٹس کی حفاظت
خوارج ایک عمارت میں چھپے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے، لیکن 500 کے قریب کیڈٹس اس وقت وانا کیڈٹ کالج میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے ون ڈے میں محمد رضوان اور کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، کیا ہوا تھا؟ جانئے
حملے کی تفصیلات
گزشتہ روز افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا تھا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
پاک فوج کا مؤثر جواب
پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرأت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارجیوں کو موقع پر جہنم واصل کردیا تھا۔








