گلگت بلتستان، چلاس میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں زد میں آگئیں
خوفناک لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ
گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں چلاس کی حدود گندلو کے مقام پر خوفناک لینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 کے بہترین قبلہ نما ایپس کا مکمل تجزیہ۔ QuranTime سمیت سات بہترین ایپس کی تفصیلی معلومات۔ بالکل مفت، درست اور آسان استعمال
ایمرجنسی کی حالت
ایکسپریس کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے بتایاکہ کئی مسافر گاڑیاں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آگئی ہیں۔ چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں کچھ مسافروں کے دب جانے کی اطلاع بھی ملی ہے۔
وزیراعلیٰ کا نوٹس
دوسری جانب وزیراعلی گلگت بلتستان نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔








