افغان کرکٹر راشد خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصاویر اپ لوڈ کر کے دوسری شادی کی تصدیق کر دی
راشد خان کی دوسری شادی کی تصدیق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان کرکٹر راشد خان نے انسٹا گرام پر تصاویر اور پیغام کے ذریعے دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی جگہ سے اجمل جامی کو کیا ملا؟
پہلی اور دوسری بیوی کی معلومات
راشد خان کی دوسری بیوی افغان نژاد ہیں اور بیرونِ ملک مقیم ہیں۔ جبکہ اس سے قبل ان کی پہلی شادی اکتوبر 2024 میں اپنی خالہ زاد کے ساتھ ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے: بیرسٹر سیف
شادی کا اعلان
انہوں نے اپنے پیغام میں دو اگست 2025 کو اپنے نکاح کی تصدیق کی اور اپنی شریک حیات کے بارے میں کہا کہ وہ محبت، سکون کی مثال ہیں اور وہ ایسے ہمسفر کی ہمیشہ تمنا رکھتے تھے۔ حال ہی میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک فلاحی تقریب میں شریک ہوئے جس کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے غیر ضروری قیاس آرائیاں کی گئیں۔
سچائی کا اظہار
افغان کرکٹر نے واضح کیا کہ "سچائی بالکل سادہ ہے کہ وہ میری اہلیہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی چیز کو چھپانے کی ضرورت نہیں۔ جو لوگ محبت، حمایت اور سمجھ بوجھ کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے رہے، ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔








