کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ایونٹ قرار دے دیا
رونالڈو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ایونٹ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر کو نوروز اور عید کی مبارکباد دے دی
آخری ورلڈ کپ کی تیاری
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا کہ اگلا ورلڈ کپ میرے فٹبال کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا۔ رونالڈو نے کہا کہ آئندہ ایک یا 2 سال میں فٹبال سے ریٹائر ہونے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے خلاف شکایات، وفاقی محتسب کا از خود نوٹس، معائنہ ٹیم تشکیل دیدی
2026 ورلڈ کپ کی کوالیفیکیشن کی صورتحال
واضح رہے کہ پرتگال نے تاحال 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جتنی پلیٹ فارم پر چہل پہل اور رونق ہوتی ہے اتنا ہی اداس ماحول اسٹیشن کے باہر نظر آتا ہے، زیادہ تر قلی ہی منڈلی سجائے بیٹھے ہوتے ہیں۔
ریٹائرمنٹ کی سوچ
اس سے قبل ورلڈ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 40 سال کی عمر میں شاندار کیریئر کو اس چمک دمک کے ساتھ جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اس لیے وہ اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 20 سے زائد زبانوں میں 7 دہائیوں تک اپنی آواز سے دلوں پر راج کرنے والی ’’آشا تائی‘‘ کی زندگی پر ایک نظر
مستقبل کی منصوبہ بندی
ان کا کہنا تھا کہ میں نے 25، 26 سال کی عمر سے ہی اپنے مستقبل کی تیاری کر رکھی ہے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کے دباؤ کو برداشت کر لوں گا۔ ہر چیز کا اختتام ہوتا ہے اس لیے میں اپنے فٹبال کے کیریئر کا اختتام کر کے اپنے، اہلخانہ اور بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔
کلب میں اسٹرائیکر کی کامیابیاں
واضح رہے کہ سعودی عرب کے الناصر کلب کے اسٹرائیکر نے ہمیشہ گول کیے ہیں۔ اور اب تک الناصر کلب اور مملکت دونوں کی طرف سے 952 گول کر چکے ہیں.
Cristiano Ronaldo has put a timeline on his cryptic retirement hint, saying he will hang up his boots in “one or two years”.
The Portugal forward, who has scored more than 950 goals for clubs and country after making his debut as a teenager at Sporting in 2002, said in an… pic.twitter.com/SdePCqu1ja
— News18 (@CNNnews18) November 11, 2025








