ایشیز سیریز سے قبل 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرز کو انجری کا سامنا
آسٹریلوی فاسٹ بولرز کی انجری
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیز سیریز سے چند دن قبل ہی 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرز انجری کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قصور کا دورہ
جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ کی حالت
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ انجری کے خطرے سے دوچار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے پاس 50 کروڑ روپے نہیں، اگر ہوتے تو میں بھی آجاتا” مرزا آفریدی کی پی ٹی آئی میں واپسی سے متعلق فواد چوہدری کا جواب
ایشیز سیریز کے خطرات
آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ 9 دن بعد ایشیز سیریز کا آغاز ہے تاہم اس صورتحال میں آسٹریلیا کو فاسٹ بولرز کی عدم دستیابی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے کے الحاق کا منصوبہ، نیتن یاہو نے یو اے ای کے دباؤ میں آ کر فیصلہ واپس لے لیا
متبادل بولرز کی ممکنہ شمولیت
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر برینڈن ڈوجیٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے دروازے کُھل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون کے سامنے کپڑے اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل، گرفتار کرلیا گیا
فٹنس مسائل کی وضاحت
واضح رہے کہ دونوں فاسٹ بولرز کو سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں فاسٹ بولر کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔
انجری کی تصدیق
بعد ازاں کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی تھی کہ فاسٹ بولرز کا معائنہ جاری ہے۔








