بالیوڈ اسٹار گووندا طبیعت اچانک بگڑ جانے پر بے ہوش ہوگئے، ہسپتال منتقل
گووندا کی طبیعت خراب
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار گووندا کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش ہوجانے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ہر اِک راستہ بگاڑیں گے۔۔۔
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں جوہو کے کریٹیکل کیئر ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امارات نے سوڈان کو اسلحہ اور گولہ بارود کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اہم عہدیداروں کو گرفتار کرلیا
دوست کی بیان
گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو ہسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ان کے چند ٹیسٹ بھی کیے گئے جن کے نتائج کا انتظار ہے۔’
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بے ہوش خاتون کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبو لینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
صحت کی بحالی
للت بندل کے مطابق ‘گووندا فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔’
پچھلا واقعہ
یاد رہے کہ اس سے قبل گووندا لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی عیادت کرنے بریچ کینڈی ہسپتال پہنچے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔








