محکمہ داخلہ سندھ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیکیورٹی سے متعلق اعلامیہ کی سختی سے تردید کر دی
محکمہ داخلہ سندھ کا اعلامیہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ سندھ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیکیورٹی سے متعلق اعلامیہ کی سختی سے تردید کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ رحیم یار خان میں فلڈ کیمپ کا دورہ، “فکر نہ کرو، سب ٹھیک تھی وے سی، نقصان پورا کر ساں” مریم نواز کی سرائیکی میں گفتگو
تفصیلات کی وضاحت
وزیرِ داخلہ سندھ کے دفتر نے مختلف ذرائع ابلاغ، میڈیا، اور سوشل میڈیا پر محکمۂ داخلہ سندھ سے منسوب سیکیورٹی سے متعلق اعلامیے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اعلامیے میں مبینہ طور پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے اس تاثر کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ 12 سے 30 نومبر تک خطرات کی سطح میں اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی کامیابی۔۔۔امریکی قائمقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری ڈی لوگرفو نے بھی پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر دی
محکمہ داخلہ کی وضاحت
’’جنگ‘‘ کے مطابق محکمۂ داخلہ حکومتِ سندھ نے دفتر سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ محکمۂ داخلہ اس طرح کے کسی بھی مکتوب یا الرٹ کے جاری ہونے کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ مذکورہ بالا مکتوب اس کے عنوان کے تحت کسی سرکاری خط و کتابت یا اس محکمے کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والی کسی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی سے تعلق نہیں رکھتا۔
حقیقی سیکیورٹی ایڈوائزریز
مزید یہ کہ تمام حقیقی سیکیورٹی ایڈوائزریز، الرٹس، اور اطلاعات، خصوصی طور پر محکمۂ داخلہ کے سرکاری چینلز کے ذریعے یا قانونی طور پر مجاز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ہی جاری کیے جاتے ہیں۔ لہٰذا ان چینلز کے ذریعے زیرِ گردش کوئی بھی مکتوب، دستاویز یا پیغام کو غیر مستند اور گمراہ کن سمجھا جائے۔








