نارووال کے نواحی گاؤں میں مبینہ پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق، تنازع کیا تھا ؟ جانیے
نارووال میں مبینہ پولیس تشدد
نارووال کے نواحی گاؤں ڈہے میں مبینہ پولیس تشدد سے ایک خاتون کی جان چلی گئی۔ ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان مالیاتی اسکینڈل، نیب نے گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر گھر میں چھپائے گئے 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے
تشدد کی صورت حال
’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون کے بیٹے کا ایک شخص سے لین دین کا تنازع تھا، جس کی وجہ سے تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے گزشتہ شب ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ مارا۔ ایف آئی آر میں درج مؤقف کے مطابق اہلکاروں نے چھاپے کے دوران خاتون پر تشدد کیا۔
پولیس کی کارروائی
ڈی پی او نارووال کے مطابق اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔








