پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.60 روپے اضافے کا امکان
قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 60 پیسے تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری نے 16 نومبر سے ڈیزل فی لیٹر 9 روپے 60 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دیدی جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 96 پیسے کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کی حکمرانی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی، 143 ممالک میں سے 130 ویں نمبر
دیگر ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8.82 روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7.15 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے رائیونڈ تک صرف 16 کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کی تیاریاں، این ایچ اے کا سروے شروع
متوقع نئی قیمتیں
انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 49 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 288 روپے 4 پیسے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کا طریقہ کار
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتے کے روز کیا جائے گا، اوگرا کی جانب سے ہفتے کو سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی。








