27ویں آئینی ترمیم کا مقصد طاقتوروں کو استثنیٰ دلانا ہے، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ستائیسویں آئینی ترمیم عوام کیلئے آتی تو سمجھ آتا لیکن اس کا مقصد طاقتوروں کو استثنیٰ دلانا اور عدلیہ پر اثرانداز ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دور کہیں سے سیٹی کی آواز بڑھتی چلی آتی ہے، نئی نویلی دلہن کو دھڑکا لگا رہتا ہو گا، جانے والے کے کاندھے سے لگ کر آنسوؤں کو خوب بہنے دیتی ہو گی۔
کراچی پریس کلب میں تقریر
کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 1973 کا متفقہ آئین بہتر ہے، لیکن 78 سالوں میں نظام چلانے والے ناکام ہوئے ہیں۔
افغانستان کے مسئلے پر رائے
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل جنگ میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے، لیکن افغانستان کو یہ یقین دہانی کرانی ہوگی کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔








