ملک میں چینی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، فی کلو 229 روپے ہو گئی
چینی کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں چینی کی فی کلو قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے اور 229 روپے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اب ہم بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
کوئٹہ میں قیمتوں کا حال
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے فی کلو تک ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی احتجاج کے کیس میں؛ 11 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور، دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری
دیگر شہروں میں قیمتوں کا موازنہ
پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک رہی۔
یہ بھی پڑھیں: را اور موساد کا دفاعی اتحاد بن چکا، 10 برسوں میں، بھارت نے اسرائیل سے کتنے بلین ڈالرز کے جنگی ڈرون اور میزائل درآمد کیے۔۔؟ جانیے
راولپنڈی میں چینی کی قیمت
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 190 روپے ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 2 روپے 1 پیسے کمی ہوئی، اور ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185 روپے 47 پیسے پر آ گئی۔
کچھ تاریخی حوالہ جات
اس سے پہلے چینی کی اوسط فی کلو قیمت 187 روپے 48 پیسے تھی۔ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132 روپے 24 پیسے تھی۔








