اکانومسٹ نے وہی لکھا جو ہم بتاتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار پر قابض رہنے کے لیے سازشیں کیں، حنیف عباسی
وزیر ریلوے کا اکانومسٹ کے آرٹیکل پر رائے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اکانومسٹ نے وہی لکھا جو ہم بتاتے رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں قابض رہنے کے لیے سازشیں کیں، تحریک انصاف نے ہندوستان اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں اسکول بس پر دہشت گردوں کا حملہ، شہادتیں، ویڈیو تجزیہ
میڈیا سے گفتگو
شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے حامی اکانومسٹ کا آرٹیکل بار بار پڑھیں، 1992 کے بعد عمران خان کی صرف ایک ہی کوشش تھی کہ اقتدار میں آ جائیں۔ عوام کو خدمت کا درس دینے والے خود کرپشن میں ڈوبے ہوئے تھے۔ موجودہ وزیراعظم کا پوری دنیا میں استقبال جادو ٹونے کی بنیاد پر نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا دورہ لاہور ذاتی حیثیت میں تھا پارٹی فیصلہ نہیں، مٹر گشت ہی کرنا تھی تو لیڈی ریڈنگ اسپتال ہی چلے جاتے ،اختیار ولی
تحریک انصاف کا دور
تحریک انصاف کے دور میں اقتدار جادوگرنی کے ہاتھوں میں تھا، کالے جادو پر یقین رکھنے والی خاتون کا سب پر قبضہ ہو گیا۔ یہ دھوکے دے کر لوگوں سے پیسے کمانے والے تھے۔ آئینی فیصلوں سے لے کر کابینہ کی تشکیل تک سب بشریٰ پیرنی کے ہاتھوں میں تھا، یہ شخص ایک نشست کے لیے پرویز مشرف کی منتیں کرتا رہا۔
مزید تشریحات
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں بشریٰ بی بی کے کہنے پر تقرر وتبادلے ہوئے، آفس آنے اور جانے کا وقت بھی پیرنی طے کرتی تھی۔ ان کے دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے گئے۔








