ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل: 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات بدلتے دیر نہیں لگتی آپ کیوں فکر مند ہو رہے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ انشاءاللہ ہر طرح سے آپ کی حفاظت فرمائے گا اور آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا۔ اس وقت صورتِ حال ٹوٹل آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ کو اندازے سے بہتری ملنے کا امکان ہے اور خاص طور پر روزگار کے مسئلے حل ہوں گے۔ بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کا اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک شدید تنقید کی زد میں آگیا

برج ثور: 21 اپریل سے 20 مئی

آپ ہر ممکن کوشش کریں کہ اپنے تمام معاملات اور تمام راز کو خفیہ رکھیں، دوسروں کو معلوم ہونے سے کام میں نظر لگ جاتی ہے اور رکاوٹ آ جاتی ہے۔ حسد کرنے والے آپ کے بے حد قریب ہیں۔ ان دنوں صورتِ حال کافی حد تک آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں بسم اللہ کرکے ہاتھ ڈالیں گے وہ کام آپ کے حق میں ہو جائے گا، کچھ رقم بھی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ افگن کی فیصل قریشی کی انگریزی پر تنقید، اداکار چپ نہ رہ سکے

برج جوزہ: 21 مئی سے 20 جون

جس طرح کی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں وہاں سے آزادی ملے گی اور جو بھی رکاوٹ ہے وہ دور ہو سکے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے قانونی معاملات کا شکار تھے، وہ مکھن میں سے بال کی طرح نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور جورکاوٹیں تنگ کررہی تھیں وہ بھی دور ہو سکےں گی۔ ان دنوں اپنی ضرورت کے تحت مناسب رقم کا بندوبست ہو جائے گا، انشاءاللہ اچھا سلسلہ بن سکے گا।

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کا بیان مسترد کردیا

برج سرطان: 21 جون سے 20 جولائی

اللہ پاک سے خیر کی امید رکھیں، وہ انشاءاللہ آپ کے سب بگڑے ہوئے کام سنوار دے گا اور اس مقام سے عطا کرے گا جہاں سے گمان میں بھی نہ تھا۔ اس وقت روزگار کے حوالے سے خوشخبری ملنے کی امید ہے اور جس بھی کام میں رکاوٹیں تھیں وہ دور ہو سکیں گی۔ اولاد کے حوالے سے بھی پیش قدمی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، رشتے کی بندش ٹوٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پھینٹیاں لائیاں نے انڈیا نو پھینٹیاں لائیاں نے، چٹیاں کلائیاں وے گانے کی زبردست پیروڈی

برج اسد: 21 جولائی سے 21 اگست

اس وقت گھریلو ماحول میں کچھ کشیدگی کی فضا ہے اور جس بھی شخص نے اپنا رول خراب کیا ہوا ہے وہ مزید شرارت کر سکتا ہے۔ بعض فیملی میں علیحدگی بھی ہو سکتی ہے۔ بہت سنبھل کر چلنا ہوگا۔ وراثتی امور میں بھی کچھ گڑ بڑ ہے۔ کئی افراد کو ان کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اس وقت فوکس رکھنا بے حد ضروری ہے ورنہ بڑا نقصان ہو نے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے، ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشییٹو سیشن میں شہباز شریف کا خطاب

برج سنبلہ: 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ اب اس سے آزاد ہوں گے اور جن کو دوسروں نے بندش میں مبتلا کیا ہوا تھا وہ بھی کمال انداز سے اس سے نکل جائیں گے۔ ان دنوں گھریلو ماحول بھی خراب ہو رہا ہے، ہر کوئی اپنی من مانی کررہا ہے۔ آپ کا کردار کم ہو رہا ہے اس لئے آپ اپنا رول ادا کریں، ابھی وقت ہے ورنہ معاملات ہاتھ سے نکل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم، صدرمملکت آج دستخط کریں گے

برج میزان: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ایک بار پھر قدرت موقع دے رہی ہے۔ آپ کو اپنی زندگی بنانے کا اور اس سلسلے میں قدرتی وسائل آپ تک پہنچ رہے ہیں۔ اب ان سے فائدہ اٹھانا آپ کے اپنے نصیب میں ہے ۔ جو لوگ حکمت سے کام لے لیں گے وہ کامیاب ہیں اور جن لوگوں نے وقت کی قدر نہ کی وہ بہت پچھتائیں گے۔ اس لئے آنے والے معاملات اور حالات کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہونگے: ہمایوں اختر

برج عقرب: 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کچھ تو بدنظری کے اثرات ایسے ہیں جو آپ کو تنگ کررہے ہیں، اس وقت آپ کو حسب توفیق صدقہ دینے کی ضرورت بھی ہے اور اپنی نظر اتارنے کی بھی۔ اس وقت آپ نے نماز کی پابندی کرنی ہے۔ یاحی یا قیوم کا ایک دن میں 1000 مرتبہ ذکر کرنا ہے، انشاءاللہ اس سے تمام مسئلے حل ہوں گے۔ جو لوگ بیماری بندش کے علاوہ پریشان ہیں وہ استخارے کی مدد سے چلیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتشار کی سیاست چھوڑ کر ملکی مفاد میں کام کرنا چاہیے: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

برج قوس: 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جب تک اپنے تمام معاملات سے نجات حاصل نہیں کر پاتے، کسی بھی نئے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں اور نہ ہی کسی کے کہنے پر کسی جگہ رقم لگائیں ورنہ نقصان ہوگا۔ ابھی چند دن خاموشی سے گزاریں اور کوشش کریں کہ صرف رزقِ حلال پر زور ہو۔ گھر میں ناجائز آمدن آئی تو ساتھ میں بڑی مشکلات بھی لائے گی، توبہ کرکے فوری اپنا قبلہ درست کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی جاہل شخص ہے، اس جیسے حکمراں تاریخ میں جب آئے ملک منتشر ہو گئے: خواجہ آصف

برج جدی: 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنی تمام کوشش آپ اپنے روزگار پر لگائیں گے تو انشاءاللہ اس کے رزلٹ بھی بڑے شاندار ہوں گے مگر آپ کی توجہ فضول کاموں اور موبائل میں رہتی ہے جو آپ کے ذہن کو خراب کررہا ہے اور آپ کو دین سے دور کر رہا ہے جس کی وجہ سے آپ کے کاموں سے برکت ختم ہو رہی ہے۔ اپنے معاملات ٹھیک کریں اور فوری توجہ سے کام لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمہارے باپ کی لاش سوٹ کیس میں ہے، شوہر کو قتل کرکے بیٹی کو اطلاع دینے والی قاتل ماں فرار

برج دلو: 20 جنوری سے 18 فروری

عشق و محبت میں کچھ نہیں رکھا۔ آپ کو اس میں ناکامی ملے گی اور جو راستہ آپ کے سامنے ہے اس پر چلنے کے لئے سوبار سوچیں۔ آپ کا ایک غلط قدم آپ پر بہت بھاری ہو سکتا ہے اور آپ کو استخارے کی مدد سے چلنے کا مشورہ ہے۔ اس وقت روزگار کے حوالے سے بحکم اللہ بہتری کی خبر آ رہی ہے اگر توجہ اچھی رہی تو پھر بڑے فائدے سے نوازے جائیں گے۔

برج حوت: 19 فروری سے 20 مارچ

ایک اہم معاملے سے نکل جانے کی خبر انشاءاللہ ملے گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہوگی اس کا بندوبست ہو جائے گا۔ جو لوگ روزگار کے لئے سفر کرنا چاہ رہے تھے، اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ اس وقت آپ کو کسی غیر متوقع ذریعے سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا اور جس کی بھی رقم بلاک ہوگی وہ مل جائے گی۔ قانونی معاملات میں پھنسے ہوئے بھی انشاءاللہ آزاد ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...