نیب کا کرپشن و قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، اڑھائی برس میں 8397 ارب روپے ریکور
نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ اڑھائی برس کے دوران کرپشن، فراڈ کی رقم اور سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف کارروائیوں میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 63 فیصد شرحِ خواندگی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے ہے، فافن رپورٹ
مالی وصولی کا حجم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مارچ 2023 سے اکتوبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 397 ارب روپے کی وصولی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں لاء کے داخلوں پر پابندی عائد
ماضی کی کارکردگی کا موازنہ
اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں قیام سے لے کر فروری 2023 تک نیب نے 23 سالوں میں صرف 883 ارب روپے وصول کئے تھے، جبکہ گزشتہ اڑھائی برسوں میں ریکوری کا تناسب 10 گنا زیادہ رہا، جو ادارے کی تاریخ کی سب سے بڑی کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
مستقبل کی توقعات
حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک مزید 2000 ارب روپے کی ریکوری متوقع ہے، جس سے مجموعی اعداد و شمار میں مزید اضافہ ہوگا۔
سب سے بڑی کامیابی
ذرائع کے مطابق نیب کو سب سے بڑی کامیابی لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے حاصل ہوئی، جہاں بڑے پیمانے پر سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت کھربوں روپے بنتی ہے۔








