کراچی کے پوش علاقے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی میں لڑکی کی پراسرار موت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک لمحہ جو ٹھہر گیا ۔۔۔
تفصیلات
پولیس کا بتانا ہے کہ زینب زوجہ زین عمر کی پھندا لگی لاش ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے فلیٹ سے ملی ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگ رہا تھا تاہم مزید تفتیش کے دوران خودکشی کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ
شادی اور رہائش
پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔
تحقیقات
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی خاتون کا شوہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے۔ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








