ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریویو کمیٹی کو 30 دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریویو کمیٹی کو ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر 30 دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی اور لا افسران کو حکم دیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شوبز کی دنیا میں کتنا پیسہ ہے؟ صحیفہ جبار خٹک کا انکشاف
کیس کی سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ماہرنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عطا اللہ کنڈی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس سے قبل ماہرنگ بلوچ کے کیس کی پیردی ایمان مزاری ایڈووکیٹ کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت مشکل اور دکھ کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:عظمیٰ بخاری
سماعت کے دوران وکیل کا بیان
ایکسپریس کے مطابق وکیل عطاء اللہ کنڈی نے کہا کہ پٹیشنر کو 7 اکتوبر کو امریکا جانے سے روکا گیا، پہلے پی سی ایل اور پھر ای سی ایل میں نام شامل کیا گیا، ہم نے ریویو کمیٹی کو سفری پابندیوں کی فہرست سے نام نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے۔
درخواست پر فیصلہ کی ہدایت
وکیل نے استدعا کی کہ ریویو کمیٹی کو درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے وقت کا پابند کیا جائے۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ ہم 30 دنوں میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ڈائریکشن دے دیتے ہیں۔








