کالعدم تنظیم کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے اور 92 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں: عظمیٰ بخاری
معلومات کی فراہمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے 23 ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں جبکہ اس جماعت کے 92 بینک اکاؤنٹس بھی سیل کیے جا چکے ہیں۔ کالعدم جماعت کو فنانس کرنے والے 90 فنانسرز کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے پر 31 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا
کارروائی کی تفصیلات
عظمیٰ بخاری کے مطابق کارروائی کے دوران اس تنظیم سے جدید اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور بڑی تعداد میں شیلز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں 84 فیصد آئمہ کرام کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور آئندہ چند روز میں یہ عمل 100 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمیشہ آئمہ کرام کے کردار کو سراہا ہے، جنہیں ماضی میں ان کے مقام کے مطابق عزت اور تکریم نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ڈبلیو ٹی او کی چودھویں وزارتی کانفرنس میں حاصل ہونیوالی پیش رفت پر تفصیلات شیئر کر دیں
مدارس کی رجسٹریشن
انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 وفاق المدارس کو بھی آن بورڈ کر لیا ہے اور بہت جلد صوبے بھر میں مدارس کی باقاعدہ رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ صوبے میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہے اور کسی کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صرف 3 ہفتوں میں پنجاب سے 6 ہزار 220 افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ دہشت گرد پنجاب سے بھاگ کر دوسرے صوبوں میں پناہ لے لیں، لہٰذا اس معاملے کو وفاقی حکومت اور ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معتبر کامیڈین لکی ڈئیر کومہ میں چلے گئے، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا
افغان مہاجرین کی موجودگی
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت کم افغان شہری اب پنجاب میں موجود ہیں، جن لوگوں نے افغان باشندوں کو گھروں میں پناہ دی تھی ان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔
جرائم میں کمی
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے متعدد اضلاع جن میں جہلم، چکوال، اٹک، پاکپتن، خوشاب اور بہاولپور شامل ہیں— میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں 70 سے 90 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خواتین پر تشدد یا جرائم کے کیسز میں ڈرون سرویلنس کے استعمال کی منظوری بھی دے دی ہے۔








