اڈیالہ جیل کے قریب عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
عمران خان کی بہنوں کا احتجاج
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اُن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے گھاس کھائی ہے ۔۔۔
مظاہرین کا دھرنا
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ تنازعے کی صورت میں آپ کا ساتھ نہیں دیں گے، اپنے قومی مفاد میں فیصلہ کریں گے، امریکہ نے بھارت کو پیغام دے دیا
پولیس کا کریک ڈاؤن
مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔
دھرنا جاری
پولیس کریک ڈاؤن کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔








