جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی عدالت میں فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
ضمانت کی درخواست کا فیصلہ
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ سنایا۔
دیگر مقدمات کی صورتحال
عمر سرفراز چیمہ کی دیگر 4 مقدمات میں ضمانت پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ عمر سرفراز چیمہ کیخلاف تھانہ مغلپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔








