چلغوزہ سستا ہو گیا، فی کلو 3 ہزار روپے میں فروخت
موسمِ سرما کا آغاز
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت زور پکڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2024 میں مجموعی طور پر انٹرنیٹ کی سپیڈ میں 28 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی اے کا دعویٰ
چلغوزے کی موجودہ قیمت
ہم نیوز کے مطابق تاجروں کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا بازار میں اس وقت چلغوزہ 3 ہزار روپے فی کلو کے نرخ پر دستیاب ہے۔
پچھلے سال کے نرخوں کا موازنہ
اس سال چلغوزے کی پیداوار زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہی چلغوزہ 10 ہزار سے 16 ہزار روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔








