سردی کی دستک: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے جس کے بعد سردی کا آغاز ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں
اسلام آباد اور گردونواح کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) فرانس کا عشائیہ،کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کی شرکت
خیبرپختونخوا کے اضلاع میں بارش
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم، وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیئن ہاکی چیمپئینز ٹرافی، کھلاڑیوں کو یومیہ الائونس مل گیا
پنجاب میں موسم کی صورت حال
پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال، سیالکوٹ، منڈی بہاولدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، لیہ، ملتان، تونسہ، بھکر، ڈی جی خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن ہائیکورٹ میں مریم نواز کی اہم قانونی فتح، نجی چینل نے معافی مانگ لی
بلوچستان کے حالات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی
گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے。








