ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ کو اب اگلے 24 گھنٹوں میں انشاءاللہ بہتر صورتحال سے واسطہ پڑے گا۔ آپ کافی دِنوں سے جن مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے، اُن سے نکلنے کا راستہ بھی ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر سخت پریشان تھے اور اس میں سے نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا، وہ اب انشاءاللہ آج سے آسانی سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
آپ کو جس بھی طرح سے مشکلات پیش آ رہی ہیں، وہ اب عارضی ثابت ہوں گی۔ اللہ نے چاہا تو جلد ان سے نجات ملے گی۔ اب اس کی ابتداء ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 44 سال بعد اسلامی چھاترو شبر نے چٹاگانگ یونیورسٹی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ بحکم اللہ مسلسل بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں بہتری ملنے کے روشن ہو جاتے ہیں۔ اب رسک لے کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کی نادرا موبائل ایپ تیار
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
آج کا دن اہم اور آپ کے حق میں اچھا ہے۔ آپ جس بھی مقصد کے لئے اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں گے، اُس میں کامیابی نصیب ہوگی۔ ایک بگڑا ہوا مسئلہ حل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں رہنے والی کاروباری اور سرمایہ کاروں نے امریکہ پر کڑی تنقید شروع کر دی ہے، بلومبرگ
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
آج ایک اہم اور انشاءاللہ فائدہ حاصل ہونے والا دن ہے۔ آپ جس بھی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے، وہ کام ہو جائے گا اور کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: علیمہ خان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آج ایک اچھا دن ہے، انشاءاللہ اُس مشکل سے نکل سکیں گے جو کافی دِنوں سے محسوس کی جا رہی ہے اور راستے کی رکاوٹیں بھی اب تیزی سے دور ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سب کو ہوسٹل سے نکال دیا گیا، ایک ”وڈیرہ“ ڈٹا رہا،گارنٹی دیتے ہیں لڑکے شرارت نہیں کریں گے، امن سے رہیں گے، موت کا سا سکوت ہوتا تھا
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
کسی بھی معاملے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ حالات اتنے خراب نہیں ہیں جتنا محسوس کئے جا رہے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو آج ہی اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی دو کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی درخواست کردی
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
وقتی پریشانی تو ہے، مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ شام تک انشاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اور جو بھی رکاوٹ ہے، وہ راستے سے ہٹ جائے گی۔ فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل، امریکہ اور ایران تنازعہ ایٹمی جنگ بن سکتا ہے۔ پاکستان کو کیا خطرات ہیں؟ ویڈیو تجزیہ
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
آپ کیوں پریشان ہیں؟ اللہ پر توکل بھی کرتے ہیں اور پھر ٹینشن بھی لیتے ہیں۔ آج ہی وہ مسئلہ انشاءاللہ حل ہو جائے گا جو کافی دِنوں سے وجہ تنگی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں ریفارمز کا سلسلہ جاری، بخشی خانوں کی بہتری کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
ان دِنوں آپ کی ایک بڑی مشکل حل ہو گی۔ آپ جس بھی مسئلے میں گھیرے ہوئے تھے، اُس سے نجات حاصل کر لیں گے اور راستہ کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
جو لوگ کافی دِنوں سے کسی طرف سے پیسوں کی اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، وہ اُمید انشاءاللہ آج بھر آئے گی اور آج دوپہر تک ایک اور ضرورت بھی پوری ہوگی۔








