حج 2026 کے لیے دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل
حج 2026 کا انتخاب مکمل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حج 2026 کیلئے سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کا انتخاب مکمل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اکثر مزنگ چوک کی ایک دکان سے دودھ پینے پیدل چلے جایا کرتے، راستے میں ظاہر ہے وقت کٹی کیلیے شرارتوں کا یکے بعد دیگرے ظہور پذیر ہونا لازمی تھا۔
دوسری قسط کی وصولی
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے لیے دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ایک لاکھ 18 ہزار عازمین حج نے ساڑھے 6 لاکھ روپے کی دوسری قسط جمع کرا دی ہے۔
اقساط میں ادائیگی کی سہولت
وزارت مذہبی امور نے سہولت کیلئے یکمشت کی بجائے دو اقساط میں رقم وصول کی، وزارت مذہبی امور نے درخواستیں قرعہ اندازی کے بغیر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر وصول کی تھیں۔








