ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل: سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ کی ایک بھی غلطی آپ کو بڑے امتحان میں ڈال سکتی ہے، اس لئے آپ محتاط انداز سے چلیں اور کوشش کریں کہ اپنے راز کسی کے سامنے آفشاں نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
برج ثور: سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، انشاءاللہ آج سے آزادی کی طرف چل پڑیں گے اور جس طرف سے بھی پریشانی آ ہی ہے، وہ فوری رُک جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پُل سے گرایا گیا 7دن کا بچہ جانور کے کاٹنے کے باوجود زندہ بچ گیا
برج جوزہ: سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
صورتحال آج اچھی اور انشاءاللہ آپ کے حق میں ہے، بے فکر ہو کر چلیں اور کوشش کریں کہ کسی بھی رسکی کام میں بس ہاتھ نہ ڈالیں، جو نصیب میں ہے وہ مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرار داد مسترد کردی
برج سرطان: سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
ایک بار پھر حالات بدل رہے ہیں اور قسمت آپ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے، اس بار آپ کی توجہ معقول معاملات سے ہٹ کر صرف اپنے مستقبل پر ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیگم ڈاکٹر بشارت الہٰی کا انتقال
برج اسد: سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
ایک بار جو فیصلہ کرنا ہے تو پھر اس پر قائم بھی رہنا ہے، ان دنوں آپ کو جس مقصد کی ضرورت ہو گی انشاءاللہ وہ پورا ہو سکے گا اور کچھ رقم بھی مل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے
برج سنبلہ: سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ کی انشاءاللہ ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی، آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی ملے گی اور ایک نیا سلسلہ سامنے آ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت دراصل کسے مسلح کررہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ
برج میزان: سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آپ کا ایک دردِ سر مسئلہ آج حل ہو گا، جو بات کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی وہ بھی حل ہو گا اور انشاءاللہ آج روزگار کے حوالے سے بھی اہم خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کی مہم بے نقاب
برج عقرب: سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
بندش جیسی صورت حال نے اچانک کافی کچھ بلاک کر کے رکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے وقتی ٹینشن تو ہو گئی ہے۔ آپ کو آج صدقہ دینا ہے یا حیی یا قیوم کا ورد بھی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے اور دیگر ملازمین کی مستقلی کے کیس میں فریقین کو نوٹس جاری
برج قوس: سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
جو بھی سازشی لوگ اپنے کاموں میں مصروف ہیں، وہ اب بحکم اللہ خودبخود بھاگ جائیں گے اور آپ کو سکون نصیب ہو گا۔ آج ایک ضرورت انشاءاللہ پوری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: مئی تنازعے کے تقریباً ساڑھے 5 مہینے بعد رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ منظر عام پر آگئیں۔
برج جدی: سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
جن لوگوں نے گھریلو ماحول میں کافی دنوں سے ٹینشن دیکھی ہے، وہ اب سکون کا سانس لیں گے اور آج اولاد کے حوالے سے بھی شاید کچھ فیصلے کرنے کا موقع ملے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کرلیا
برج دلو: سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
آج کا دن اہم اور اچھا ثابت ہو گا، بسم اللہ کر کے جو قدم بھی اٹھائیں گے وہ کامیابی دلائے گا اور مخالفین بھی آج چاہ کر کچھ نہیں بگاڑ سکتے آپ کا۔
برج حوت: سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
آپ کی ضرورتیں بحکم اللہ غیبی انداز سے پوری ہو رہی ہیں اور یہ سلسلہ اب کامیابی سے چلے گا، اس وقت کاروباری حضرات کے لئے اچھے دنوں کا آغاز ہونا شروع ہے۔








