وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اور محکموں کے سخت احتساب کے لیے دوسرا اجلاس، تفصیلی بریفنگ، منصوبوں کا جائزہ، فیصلہ کن اقدامات
اجلاس کا آغاز
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوری پنجاب کابینہ اور تمام محکموں کا سخت احتساب کیلئے دوسرے روز بھی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو تمام ڈیپارٹمنٹس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکموں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی کڑی سکروٹنی جاری جبکہ کامیابیوں کا ناقابلِ تردیدریکارڈ اور نئے فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرا دیئے گئے
محکمانہ پر فارمنس ریویو اجلاس
وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدارت 3 گھنٹے طویل محکمانہ پر فارمنس ریویو اجلاس میں پنجاب میں شاندار کامیابیوں کی طویل فہرست پیش کی گئی اور مستقبل کے بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 33 ارب روپے کے تاریخی ریونیو کے ساتھ پنجاب مائنز اینڈ منرلز نے کارکردگی کا نیا معیار متعین کر دیا ہے۔ صرف ایک سال میں کلینک آن ویل سے 1 کروڑ 65 لاکھ مریضوں کا علاج ہوا۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک سے مجموعی طور پر 46 لاکھ 72 ہزار مریض مستفید ہوئے۔ مریم نواز ہاسپٹل میں 16 ہزار 700 سے زائد کامیاب سرجریاں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی
صحت کے اقدامات
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 17 ہزار سے زائد ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ذیابیطس ٹائپ ون مریضوں کو گھر پر ادویات کی فراہمی کی گئی۔ سیلاب کے دوران میڈیکل کیمپ، کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن بوٹ پر ساڑھے 12 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا۔ مائنز اینڈ منرلز راشن کارڈ پروگرام کے تحت 17,655 ورکرز کو کارڈ مل گئے اور 40 ہزار سے زائد بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے 12 کروڑ روپے براہِ راست ورکرز تک پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بابراعظم آئندہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں شامل ہوں گے؟ ہیڈ کوچ نے واضح اعلان کر دیا
خصوصی بچوں کے لئے اقدام
پنجاب میں پہلی مرتبہ 40 ہزار سے زائد سپیشل بچوں کے لیے غذائیت بخش لنچ فراہم کیا گیا۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز پر 36 ہزار سے زائد بچوں کا مفت اور فوری علاج ہوا۔ پنجاب میں سپیشل ایجوکیشن مراکز اور بسوں میں ہراسانی کے واقعات کے سدباب کے لیے پہلی بار ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی آئی ٹی بی کی معاونت سے سپیشل بچوں کیلئے پہلی بار ڈور ٹو ڈور داخلہ مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے
سیلاب سے تحفظ کے اقدامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آئندہ سیلاب سے تحفظ اور ریلیف ریسکیو کیلئے جنگی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے عارضی واٹر ٹینک کے استعمال کرنے اور رابطہ نہروں کی آبی استعداد کم ہونے پر ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قبضہ کی گئی جائیداد کا کرایہ رشتہ دار وصول کرتا رہا، وفاقی محتسب نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا
سہولت بازاروں کی فعالیت
اجلاس میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو فلڈ ایمرجنسی صورتحال کیلئے ضرورکی بنیاد پر سٹاف رکھنے کی مشروط اجازت بھی دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور میں 13 سہولت بازار مکمل فعال ہوچکے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں 33 سہولت بازار دسمبر تک مکمل آپریشنل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم
کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی بار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کا پنجاب کے چار اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 570777 گھروں میں مقیم 636180 خاندان اور 3036245 افراد رجسٹرڈ کیے گئے۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر گھر گھر جاکر تعلیم، صحت، زراعت، سوشیو اکنامک پروفائل اور دیگر معلومات کا ڈیٹا مرتب کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی شراب نوشی پر والدہ کی وضاحت آگئی
طبی آلات کی فراہمی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں درکار ضروری طبی آلات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر آبپاشی اور سیکرٹری آبپاشی کو حالیہ سیلاب کے دوران عمدہ کارکردگی پر شاباش دی۔
صحت کے شعبے کی کامیابیاں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب آنے سے پہلے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔ پانی کی ہر بوند کو بہاؤ کے بچاؤ پر توجہ دی جائے۔ پنجاب کا شعبہ صحت کامیابیوں کی بنیاد پر کیس سٹڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پنجاب کی ہر تحصیل میں تین سے چار ماہ کے اندر سہولت بازار قائم ہوجائیں گے۔








