ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
پاکستان شاہینز نے فائنل میں جگہ بنائی
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 153 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا اے ہدف کے تعاقب میں 148 رنز تک ہی پہنچ سکی اور نو وکٹوں کے نقصان پر میچ ختم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: الامین اکیڈمی جہاں CSS کی تیاری بالکل مفت کروائی جاتی ہے
پاکستانی بیٹنگ کی کارکردگی
ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر سری لنکا اے نے پاکستان کو بیٹنگ کا موقع دیا۔ پاکستان کی اننگز میں غازی غوری نے 39، معاذ صداقت نے 23، احمد دانیال اور سعد مسعود نے 22، محمد نعیم نے 16 رنز اسکور کیے۔ دیگر بلے باز کم اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ سفیان مقیم ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: چور نے واردات کرنے کے لیے 100 میٹر سے زائد سرنگ کھود ڈالی
سری لنکا کی بولنگ کی کارکردگی
سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشان نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تراوین میتھیو نے تین شکار کیے۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گلگت بلتستان سیلاب متاثرین کے لیے 3 ارب روپے کی امداد منظور کرلی
سری لنکا اے کی بیٹنگ میں ناکامی
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے کی بیٹنگ میں ملن رتنائیکے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، وشن ہلمباگے نے 29 اور لستھ کروسپولے نے 27 رنز بنائے۔ تاہم پاکستانی بولرز نے دباؤ برقرار رکھا۔ سفیان مقیم اور سعد مسعود نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ احمد دانیال، عبید شاہ اور شاہد عزیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
فائنل کا منظر
واضح رہے کہ بنگلہ دیش اے پہلے ہی بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ فیصلہ کن معرکہ اتوار کو پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان کھیلا جائے گا。








