دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کی تباہی پر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا
شاہد آفریدی کا بھارتی طیارے کے حادثے پر ردعمل
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں نمائش کے دوران بھارتی طیارے کے حادثے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے غم پر خوش نہیں ہونا چاہیے، دشمن مرے تے خوشی نہ کرییے سجناں بی مر جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی بحران مزید شدید ہونے کا امکان، آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو ’’خبردار‘‘کر دیا
بھارتی جنگی طیارہ حادثے کی تفصیلات
خیال رہے کہ دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس فضا میں کرتب دکھاتے ہوئے اچانک گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگی طیارے کا حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، اور اس حادثے کی وجہ سے ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کوئی ایک کے بعد ایک طنزیہ سوال کرے اور جواب نہ سنے تاکہ اس کا گمراہ کن اور جھوٹا کونٹینٹ بن جائے تو اسے وہاں سے نکالنا ضروری ہوتا ہے، گلوکار جواد احمد
پی سی بی کی پالیسیوں پر شاہد آفریدی کا نقطہ نظر
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی صحیح سمت جارہے ہیں اور کرکٹ میں ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔
ورلڈ کپ کی تیاری اور پی ایس ایل
انہوں نے کہا کہ چند کھلاڑیوں کو کھلایا جا رہا ہے جبکہ دیگر کو آرام دیا جا رہا ہے، اور ورلڈ کپ کی تیاری جاری ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کا اضافہ کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ مزید ٹیموں کے اضافے سے کھلاڑیوں کو نئے مواقع ملیں گے۔








