بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پاکستانی پائلٹوں کا کمال تھا، فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کا اعتراف
پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن ژاک لاؤنی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے پاس سیاسی طعنہ بازی، جھوٹ اور شعبدہ بازیوں کا وقت نہیں: عظمیٰ بخاری
کامیابی کا راز پاکستانی پائلٹوں کی مہارت
فرانسیسی کمانڈر نے اعتراف کیا کہ بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پاکستانی پائلٹوں کا کمال تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
انڈو پیسفک کانفرنس میں بیان
سماء نیوز کے مطابق، کیپٹن ژاک لاؤنی نے انڈو پیسفک کانفرنس کے وفود کو بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی فضائیہ کی تیاری بھارت سے بہت بہتر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: باغوں کا شہر لاہور پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
جے ٹین سی لڑاکا طیارے کی حیثیت
انہوں نے جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی تکنیکی برتری کے بجائے پاکستانی فضائیہ کی صلاحیتوں کو کامیابی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
ریڈار سسٹم کی ناکامی کی وضاحت
رافیل طیاروں کے ریڈار سسٹم کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کیپٹن لاؤنی نے کہا کہ یہ معاملہ تکنیکی نہیں بلکہ آپریشنل ایشو تھا۔ طیارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھا بلکہ اسے مناسب انداز سے نہیں اُڑایا گیا۔








