قرآن و سنت کے خلاف تمام ترامیم کو مسترد کرتے ہیں، موقع ملا تو تمام اختیارات گراس روٹ سطح تک منتقل کریں گے: حافظ نعیم الرحمان کا عوامی اجتماع سے خطاب

اجتماع عام کا آغاز

لاہور (طیبہ بخاری سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مینار پاکستان میں اجتماع عام کے دوسرے روز سیشن کے آغاز میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کیخلاف تمام ترامیم مسترد کرتے ہیں۔ موقع ملا تو تمام اختیارات گراس روٹ لیول تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہروفیروز ؛مسلح افراد کا سول جج کے گھر پر حملہ،وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

خاندانی نظام کی مخالفت

خاندان، وصیت اور وراثت میں چلنے والی جماعتیں کبھی بھی انقلاب نہیں لاسکتیں۔ جماعت اسلامی نظریاتی و جمہوری جماعت ہے۔ حکمران جمہوریت کی نرسری کالج و یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کے انتخابات نہیں کروانا چاہتے۔ خاندان، وصیت اور وراثت پر چلنے والی جماعتیں نوجوانوں سے خوفزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

پنجاب کے ظالمانہ ایکٹ کی مخالفت

پنجاب کے ظالمانہ ایکٹ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں بھرپور تحریک چلائیں گے۔ پنجاب کے تمام شہریوں میں صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں اور تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔ جب نچلی سطح پر اختیارات منتقل کیے جائیں گے تو اجارہ داری نظام کا خاتمہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹنگ ایپس کی تشہیر کا معاملہ، ٹک ٹاکر اقرا کنول نے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا

جاگیرداروں کے خلاف جدوجہد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بہت بڑے جاگیردار اور جمہوریت کے دعویدار ہیں۔ وہ بتائیں کہ انہوں نے سندھ کے ہاریوں کو ان کے حقوق کیوں نہیں دیئے؟ سندھ کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کیوں نہیں دی جاتی؟ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والی خواتین کو ان کے حقوق کیوں نہیں دیئے جاتے؟ پورے ملک میں سرمایہ دارانہ ذہنیت کے تحت غریب کو مزید غریب کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، سپیکر ایاز صادق سہولت کاری کیلئے تیار

نظام کی تبدیلی کی ضرورت

سندھ میں سرمایہ دارانہ ذہنیت کے خاتمے اور ظلم کے نظام کے خاتمے کے لیے "بدل دو نظام" تحریک کو چلانا ہوگا۔ معیشت، تجارت یا تعلیم ہو، سب سے جاگیرداروں اور وڈیروں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ آئین کے آرٹیکل 140-A کے تحت تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا اور مالی و انتظامی معاملات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، سابق سفیر عبدالباسط نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

کارکنان کی جدوجہد

کارکنان ظلم کی ہر شکل کو بدلنے کے لیے جدوجہد کو تیز کریں۔ ہم آئین و دستور کے مطابق قرآن و سنت کے خلاف تمام ترامیم کو مسترد کرتے ہیں۔ ہمیں موقع ملا تو ملک کے آئین و دستور کے مطابق اختیارات گراس روٹ لیول تک پہنچائیں گے، گلی اور محلے کی سطح پر عدل و انصاف قائم کرنے کے لیے کمیٹیاں بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 19سالہ نوجوان چھریوں کے وار سے جاں بحق

قوم کے حقوق کی ضمانت

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسٹیج سے نعرے لگائے جس پر شرکاء نے بھرپور جواب دیا۔ اجتماع عام میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام شریک ہیں، "بدل دو نظام" کے حوالے سے شرکاء پر عزم ہیں۔ آئین و دستور کے مطابق حاکمیت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، وکیل نے بسنت منانے کے لیے سیشن کورٹ کی ہی چھت مانگ لی

تعلیمی اصلاحات کی اہمیت

بدقسمتی سے پاکستان میں کسی بھی سیاسی پارٹی کا ایجنڈے میں تعلیم نہیں ہے۔ ملک میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں کہ جس میں پوری قوم کے لیے یکساں نظام تعلیم ہو۔ اگر 50 ارب روپے تعلیم کے بجٹ پر خرچ کیے جائیں تو قوم ترقی کرے گی۔

نوجوانوں کا عزم

نوجوانوں میں پوٹینشل موجود ہے، "بنوقابل پروگرام" کے تحت پاکستان میں 12 لاکھ عوام رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...