شکاگو کی معروف شاعرہ طاہرہ ردا کے پہلے شعری مجموعے “تیرے نام کے سارے شعر” کی تقریب رونمائی
تقریب رونمائی کا آغاز
د بئی (طاہر منیر طاہر) عالمی ادبستان ادب شکاگو اور شکاگوشناسی فورم کے تحت شکاگو کی معروف شاعرہ، اینکر اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ طاہرہ ردا کے شعری مجموعے "تیرے نام کے سارے شعر" کی تقریب رونمائی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پوری دنیا میں جہاں بھی اور جو بھی یوگا کو اپنائے گا، ایکساں فیض پائے گا، ہمارے دیگر ساتھیوں کو ڈاکٹر پوروال کی گفتگو میں بہت وزن محسوس ہوا۔
مہمان خصوصی کا خطاب
یہ تقریب اردو ادب کے عالمی شہرت یافتہ شاعر عباس تابش "سفیرِ عشق" کے ہاتھوں ہوئی۔ اس تقریب رونمائی میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی۔ شکاگو لینڈ کے دوستوں اور ریاست الیناۓ کے مختلف شہروں سے بھی بڑی تعداد میں شائقین ادب اور طاہرہ ردا کے دوستوں اور شعراء نے اس تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، درج مقدمات کی رپورٹ طلب
شرکت اور استقبالیہ
طاہرہ ردا کی فیملی نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے میزبان پروفیسر مسرور قریشی نے تمام شرکاء کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور طاہرہ ردا کے شعری سفر پر ایک سیر حاصل مضمون پڑھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف بیوروکریٹک حکومت چلاتے ہیں لیکن کل ناکام ہوئے تو ناکام سیاستدان ہوں گے: سہیل وڑائچ
معزز مہمانوں کا خیرمقدم
پروفیسر مسرور قریشی نے بیرون ریاست الیناۓ سے آنے والے شعراء و ادیبوں کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو کی محبت میں آپ کی آمد پر ہم سب آپ کے ممنون ہیں۔ پروگرام میں ڈاکٹر سعید پاشا اوہایو، مونا شہاب میری لینڈ، عتیق حیدر اوہانیو، اکرام بسرہ آئیوا، خرم سہیل اوہانیو، ڈاکٹر قطب الدین ابو شجاع انڈیانا سے تشریف لائے۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی میں سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلا گیا اور قوم کے بچوں کو انتشار سکھایا گیا، مریم نواز
کتاب کی طباعت اور تعریف
کتاب کی طباعت عباس تابش کے ادارے عشق آباد سے ہوئی۔ انہوں نے طاہرہ کے شعری مجموعے کی طباعت کے مراحل بتاتے ہوئے طاہرہ ردا کے شعری کلام کے محاسن پر گفتگو کی اور ان کے شعروں پر داد دی۔
یہ بھی پڑھیں: سزائے موت پانے والے ایرانی ریپر کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی
شرکاء کی رائے اور تحائف
کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران طاہرہ ردا کی شاعری اور شخصیت پر مختلف شعراء اور ادیبوں نے اظہار خیال کیا۔ شرکاء کی تواضع کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جبکہ تقریب میں چائے اور دیگر لوازمات بھی موجود تھے۔ شرکاء کے مطابق یہ ایک بھرپور ادبی تقریب تھی اور منتظمین کو مبارکباد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا
تقریب کے انتظامات
تقریب کے انتظامات مظہر عالم، اشرف خان، منظر عالم، محمد حسین، محمد مجید اللہ خان، شاہد خان اور دیگر ساتھیوں نے سنبھالے ہوئے تھے۔
اختتامی کلمات
تقریب میں مہمانِ خصوصی صحافی فرحت خان، شاہ رخ ویڈیو اور انصاری رضوی بھی شامل تھے۔ شرکاء کے مطابق شکاگو لینڈ میں یہ ایک شاندار اور یادگار تقریب تھی۔








