بھارت میں خاتون ڈاکٹر نے امریکہ کا ویزا مسترد ہونے پر خود کشی کر لی
خودکشی کا واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھرا پرادیش کے علاقے گنٹر میں 38 سالہ خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر امریکی ویزا مسترد ہونے کی وجہ سے خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت جا پہنچی
پولیس کی تحقیقات
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر روہنی کی موت کا اس وقت پتہ چلا جب خاتون ڈاکٹر کی فیملی نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور جواب نہ ملنے کی صورت میں فیملی نے دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئی تو ان کو مردہ حالت میں پایا۔
یہ بھی پڑھیں: اگلا پروگرام درّہ خیبر کا تھا، سنگل ریل کی پٹری کا سفر کافی دلچسپ تھا، ہاتھوں میں کلاشنکوفیں پکڑے پٹھان دھڑلے سے ریل میں داخل ہوتے۔
خودکشی کی وجوہات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے جمعہ کی رات نیند کی گولیاں زیادہ مقدار میں لیں یا انجیکشن لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم خودکشی کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
خودکشی نوٹ
خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی، پولیس کو خاتون کے گھر سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھی اور اس نوٹ میں ویزا کی درخواست مسترد ہونے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس پر مقامی تعطیل کا اعلان
روہنی کی تعلیم اور خواب
بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والی ڈاکٹر روہنی کی والدہ لکشمی نے خبر ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ روہنی ایک ذہین طالبہ تھی اور اس نے کرغزستان میں 2005 سے 2010 کے درمیان ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا۔ اس کا تعلیمی ریکارڈ شاندار تھا اور اس نے اپنے مستقبل کے لیے بڑے خواب دیکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو پارٹی سے نکال دیا
ملازمت کا خواب اور مایوسی
روہنی کی والدہ لکشمی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی امریکا میں ملازمت کرنے کا خواب دیکھتی تھی، مگر ویزا نہ ملنے پر وہ شدید مایوسی کا شکار ہو گئی تھی۔ والدہ نے یہ بھی بتایا کہ میں نے روہنی کو بھارت میں ہی طبی پیشہ جاری رکھنے کا کہا مگر وہ کہتی تھی کہ امریکا میں مریضوں کی تعداد زیادہ اور آمدنی بہتر ہوگی۔
پولیس کی کارروائی
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس کیس کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔








